Monday, January 13, 2025, 3:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی یرغمالیوں کی 20 جنوری سے پہلے رہائی کا مطالبہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی یرغمالیوں کی 20 جنوری سے پہلے رہائی کا مطالبہ

ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی نہیں دیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 اکتوبر کے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، وہ لوگ جو انسانیت کیخلاف مظالم کے مرتکب ہو ئے اُنہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ امریکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملے گی۔

banner

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک، کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کیلئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024