Thursday, December 26, 2024, 4:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے لیے مزید نئے نام سامنے آ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے لیے مزید نئے نام سامنے آ گئے

27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کے لیے پریس سیکرٹری نامزد

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے

ٹرمپ اب تک وہ وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع سمیت کئی اہم عہدوں پر نامزدگیاں کر چکے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر نے اپنے دوسرے دور صدارت کے لئے 27 سالہ شعلہ بیان کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کے لیے پریس سیکرٹری نامزد کیا ہے۔

انہں نے پچھلے برسوں میں خوب جارحانہ وفاداری کے ساتھ ٹرمپ کے دفاع میں خدمات انجام دی ہیں۔

banner

گزشتہ دنوں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ان کی کابینہ میں محکمۂ صحت اینڈ ہیومن سروسز کے سربراہ ہوں گے۔

ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل ٹوڈ بلینچ کو ڈپٹی اٹارنی جنرل اور جان سور کو سولسٹر جنرل نامزد کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈوگ برگم کی بطور وزیرِ داخلہ نامزدگی کا اعلان جمعے کو کریں گے۔ ڈوگ برگم ریاست نارتھ ڈکوٹا کے گورنر ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹک حریف کاملا ہیرس کو شکست دی تھی۔ ٹرمپ آئندہ برس 20 جنوری کو اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

منصب سنبھالنے سے قبل ٹرمپ نے کئی اہم عہدوں پر نامزدگیاں کی ہیں۔ اب تک وہ وزیرِ دفاع، وزیرِ خارجہ، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف، ڈائریکٹر سی آئی اے، ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہان، وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر، مشیر برائے نیشنل سیکیورٹی اور اسرائیل کے لیے امریکہ کے سفیر سمیت دیگر عہدوں پر نامزدگیاں کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024