Sunday, September 15, 2024, 4:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈیلس میں عالمی اردو مشاعرے کا انعقاد

ڈیلس میں عالمی اردو مشاعرے کا انعقاد

عالمی مشاعرے میں غزالہ حبیب کے مجموعہ کلام کی رونمائی

by NWMNewsDesk
0 comment

اردو کے چاہنے والوں نے ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا۔ اس عالمی مشاعرے کی خاص بات یہ تھی کہ معروف شاعرہ غزالہ حبیب کے شعری مجموعے لامکاں کی تعارفی تقریب اور ایدھی فاؤنڈیشن کا فنڈ ریزر بھی تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور ہیوسٹن میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری کا کہنا تھا معاشرے میں تعمیری سرگرمیوں کے فروغ اور مثبت اقدار کی ترویج کے لیے کتب بینی کا کردار بہت اہم ہے۔ مشاعرے اور ادبی تقاریب ہماری زبان اور ثقافت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔
عالمی مشاعرے میں میزبان غزالہ حبیب، ڈاکٹر آصف قدیر ، عقیل اشرف،فرحان سید، نادر دررانی، فاطمہ زہرا جبین، مہمان اعزازی وصی شاہ اور صدر مشاعرہ منظر بھوپالی نے کلام پیش کیا۔
لامکاں پر تبصرہ کرتے ہوئے منظر بھوپالی، وصی شاہ اور ڈاکٹر عامر قریشی نے غزالہ حبیب کی شخصیت اور شاعری پر بات کی اور کہا غزالہ کی شاعری مضبوط لہجے کی ایک توانا آواز ہے جس میں سماجی شعور کے ساتھ ساتھ کشمیر سے ان کی والہانہ محبت کی جھلک نظر آتی ہے ۔
تقریب سے خطاب میں برکت بسیریا، مولانا اصیل خان، اقبال حسن نے ایدھی فاؤنڈیشن کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر امریکہ کی معروف سماجی شخصیت اور بزنس ٹائیکون جاوید انور نے ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔
رات گئے تک جاری رہنے والی تقریب کے اختتام پر شعرائے کرام میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ شیلڈز حاصل کرنے والوں میں نیلوفر عباسی، اشرف بشیر، کرن حیات، اوشہ پیری، حایقہ خان اور دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024