Saturday, March 15, 2025, 5:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈیلٹا کا ٹورنٹو حادثے کے متاثرین کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

ڈیلٹا کا ٹورنٹو حادثے کے متاثرین کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

امریکی ایئر لائن ڈیلٹا کا طیارہ ٹورنٹو ائیرپورٹ پر رن وے پر الٹ گیا تھا، تمام مسافر محفوظ رہے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے رواں ہفتے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام کسی قسم کی شرط پرمبنی نہیں اور اس سے مسافروں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا سے روانہ ہوا تھا جو ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر رن وے سے ٹکرا کر الٹ گیا تھا۔

حادثے کے بعد طیار میں آگ لو گئی تھی تاہم رن وے پر الٹنے کے باوجود جہاز میں موجود تمام 80 مسافروں کی زندگیاں محفوظ رہی تھیں۔

banner

ڈیلٹا ایئر لائن نے کہا ہے کہ حادثے میں 21 مسافر زخمی ہوگئے تھے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا۔

پیرامیڈک سروسز نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے ان مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جنہیں کمر میں موچ، سر میں چوٹ، سر درد یا خوف و ہراس کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024