53
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔