101
شدت پسند تنظیم داعش نے کابل اسپورٹس کلب میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کی رات کو اسپورٹس کلب میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوئے تھے
شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔
داعش نے کہا کہ دھماکا پارسل بم سے کیا گیا اور اسے وہاں رکھا گیا جہاں لوگ جمع تھے۔
