افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
دھماکہ مرکزی شاہراہ پر اٹارنی جنرل کے دفتر کے نزیک ہوا۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4بج کر15 منٹ پر ہوا۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ پیر کے روز دھماکہ خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ پہنے ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں یک خاتون سمیت چھ شہری ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قنی نے بھی کابل میں دھماکے اور اس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
فوری طور پر کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔