6
امریکہ کے آئندہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل بیورو آف انٹیلی جینس (ایف بی آئی) کے سربراہ کے لیے کاش پٹیل کو نامزد کردیا ہے۔
پٹیل ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس اور امریکی وزیر دفاع کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔
وہ ایف بی آئی کے خفیہ معلومات جمع کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کے حامی رہے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے پٹیل کی نامزدگی کے اعلان کے بعد بظاہر ری پبلکن ایف بی آئی کے موجود سربراہ کرسٹوفر رے کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کرسٹوفر رے کو ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت میں نامزد کیا تھا اور ان کی مدت 2027 تک ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو 10 سال کے لیے مقرر کیا جاتا ہے۔
صدر کی نامزدگی کے بعد ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے سینیٹ کی توثیق ضروری ہوتی ہے۔