Saturday, September 14, 2024, 2:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کاملا ہیرس کا نائب صدر کے امیدوار کے لیے ٹم والز کا انتخاب

کاملا ہیرس کا نائب صدر کے امیدوار کے لیے ٹم والز کا انتخاب

ٹرمپ کی کیمپین نے ٹم والز کو ’نااہل لبرل‘ قرار دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی کی نائب صدر اور صدر کے عہدے کی امیدوار کاملا ہیرس نے منگل کو مینیسوٹا کے گورنر ٹِم والز کو نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔

ٹم والز ریاست منی سوٹا کے گورنر ہیں۔

پانچ نومبر کے انتخابات میں صدر کے انتخاب کے لیے ہیرس کے مدِ مقابل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے جب کہ ان کے نائب صدر کے امیدوار کا مقابلہ ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جے ڈی وینس سے ہو گا۔

کاملا ہیرس نے نائب صدارت کے اُمیدوار کے لیے مختلف ڈیمو کریٹک رہنماؤں کے انٹرویوز کیے تھے۔ ان میں ٹم والز کے علاوہ ریاست پینسلوینیا کے گورنر جوش شپیرو اور ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارک کیلی شامل ہیں۔

banner

سابق وزیرِ اعظم ڈونلڈ ٹرمپ کی کیمپین نے ٹم والز کی باضابطہ نامزدگی سے قبل اپنے ایک بیان میں انہیں ’نااہل لبرل‘ قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کی پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سان فرانسسکو کی لبرل کاملا ہیرس نے اپنے نائب صدر کے امیدوار کے لیے ٹم والز کو چنا ہے جس پر کسی کو کوئی حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

ان کے بقول والز کیلی فورنیا کے خطرناک لبرل ایجنڈے کو دور دور تک پھیلانے کے خبط میں مبتلا ہیں۔

امریکی ریاست نیبراسکا میں پیدا ہونے والے ساٹھ سالہ ٹم والز 2006 میں پہلی مرتبہ منی سوٹا سے رُکن کانگریس منتخب ہوئے۔ والز نے 24 برس تک آرمی نیشنل گارڈ میں خدمات سرانجام دیں۔

سیاست میں قدم رکھنے سے قبل وہ سوشل اسٹیڈیز کے اُستاد، فٹ بال کوچ اور یونین ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

سن 2018 میں اُنہوں نے ‘ون منی سوٹا’ کے سلوگن کے ساتھ گورنر کا انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024