Sunday, September 15, 2024, 5:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کانسٹیبل کی ملازمت کے لئے دوڑتے 12 بھارتی امیدوار ہلاک

کانسٹیبل کی ملازمت کے لئے دوڑتے 12 بھارتی امیدوار ہلاک

جھارکھنڈ میں گزشتہ دو ہفتوں میں 12 افراد 10 کلومیٹر کی ریس کےدوران ہلاک ہو ئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں پولیس کانسٹیبل کی ملازمتوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ کے دوران بارہ امیدوار زندگی کی بازی ہار گئے

ہلاک ہونے والے یہ نوجوان ان پانچ لاکھ امیدواروں میں شامل تھے جو سرکاری محکمہ ایکسائز میں کانسٹیبل کے طور پر اعلان کی گئی صرف 583 ملازمتوں کے لیےٹیسٹ دے رہے تھے ،یعنی ایک ملازمت کے لیے 850 سے زیادہ افراد امیدوار تھے ۔

بھرتی کے اس واقعے میں بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں گزشتہ دو ہفتوں میں 12 افراد 10 کلو میٹر کی اس ریس میں دوڑتے دوڑتے 12 بے روزگار زندگی کی دوڑ ہار گئے۔

بھارتی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بھی اسی جانب اشارہ کیا ہے دوڑ کی وجہ سے درخواست گزاروں کا پہلے بلڈ پریشر کم ہوا اور پھر انہیں ڈی ہائیڈریشن کا ایشو ہو گیا، جو بعد ازاں دل کی دھڑکن رکنے کا سبب بن گیا۔

banner

ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ان اموات کو اندوہناک قرار دیا اور ماہرین صحت کو حکم دیا کہ وہ ان نوجوانوں کی بے وقت موت کی چھان بین کریں کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

ریاستی پولیس کے سربراہ انوراگ گپتا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بھرتی مہم کے سلسلے کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ بھارت کی ان چند ریاستوں میں شامل ہے جہاں بے روزگاری اور غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔

ورلڈ بینک کے مطابق، گزشتہ سال بھارت میں 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 23.2 فیصد رہی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024