جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو ممنوعہ ادویات کے استعمال (ڈوپنگ) کے الزام میں ایک ماہ کی معطلی کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
ربادا اب انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
کاگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ جنوری میں جنوبی افریقہ کی ایس اے 20 لیگ کے دوران مثبت آیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں ان کے جسم میں ممنوعہ ادویات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کے ڈرگ فری اسپورٹس بورڈ (SAIDS) نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔
یکم اپریل کو، جب ربادا IPL میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیل رہے تھے، اس وقت ان پر باقاعدہ پابندی عائد کی گئی۔3 اپریل کو وہ بھارت سے واپس جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے تھے۔
ابتدائی طور پر یہ پابندی 3 ماہ کے لیے تھی، تاہم بورڈ نے مختلف عوامل، بالخصوص ربادا کے اصلاحی پروگرامز میں شرکت اور ممنوعہ اجزا سے پرہیز کی رضامندی کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا کو صرف ایک ماہ تک محدود کر دیا۔اب وہ پابندی مکمل کر چکے ہیں اور منگل کو ممبئی انڈینز کے خلاف اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔