Tuesday, June 17, 2025, 3:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرپشن الزامات پر سابق امریکی سینیٹر کو 11 برس قید کی سزا

کرپشن الزامات پر سابق امریکی سینیٹر کو 11 برس قید کی سزا

باب میننڈز کو رشوت لینے اور مصر کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی سینیٹر باب میننڈز کو رشوت لینے اور مصر کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کے جرم میں 11 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

سزا سناتے ہوئے جج نے سابق سینیٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کامیاب اور طاقت ور تھے اور ہمارے سیاسی نظام کی چوٹی پر کھڑے تھے۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کب اور کیوں آپ راستہ بھٹک گئے اور لوگوں کی بھلائی کے بجائے آپ اپنے فائدہ کا سوچنے لگے۔

جج کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کا کیا نتیجہ نکلا؟ آپ کو اپنی سینیٹ کی نشست سے محروم ہونا پڑا اور آپ نے اپنی نیک نامی بھی کھو دی۔

سابق سینیٹر کو عدالت میں گفتگو کا بھی موقع دیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سے اچھے کام بھی کیے ہیں۔

banner

باب میننڈز نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ واقعی اس شخص کو نہیں جانتے جس کو آپ سزا دینے والے ہیں۔ میں ایک پرفیکٹ شخص نہیں ہوں اور میں نے بہت سی غلطیاں بھی کی ہیں۔ لیکن میں نے بہت سے اچھے کام بھی کیے ہیں۔ لہٰذا اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے سزا سنائیں۔

سابق سینیٹر کے وکیل نے جج سے کہا کہ باب میننڈز کو اُن کی غیر معمولی عوامی خدمات اور قربانیوں کا بھی کریڈٹ دیا جانا چاہیے۔ لیکن بدقسمتی سے اب اُنہیں ‘گولڈ بار باب’ کہا جا رہا ہے۔

نیو یارک کی وفاقی عدالت نے سزا کا اعلان کیا تو ڈیمو کریٹک سابق سینیٹر نے روتے ہوئے کہا کہ “میں نے اپنے خاندان کے سوا سب کچھ کھو دیا ہے۔”

باب میننڈز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

باب میننڈز پر نیو جرزی کے تین تاجروں سے سونا اور نقد رشوت لینے اور مصر کی حکومت کے لیے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

الزامات کے مطابق 71 سالہ سابق سینیٹر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مصر کی انٹیلی جینس حکام سے ملاقاتیں کیں اور مصر کے بارے میں اپنا مؤقف نرم کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024