Saturday, January 17, 2026, 1:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

الزامات ’مکمل طور پر سیاسی ہیں، مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیوپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

بنگلہ دیش کا اینٹی کرپشن کمیشن ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کی بھانجی نے ڈھاکہ غیرقانقنی طور پر زمین حاصل کی تھی۔

ڈھاکہ میں سینیئر سپیشل جج ذاکر حسین نے اینٹی کرپشن کمیشن کی طرف دائر کیے گئے چارجز اتوار کو گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

بنگلہ دیش کے اخبار پروتھم اولو کے مطابق 42 سالہ ٹیولپ صدیق کو اس کی والدہ شیخ ریحانہ اور بھائی رضوان صدیق سمیت 50 سے زائد دیگر افراد کے ساتھ گرفتاری کے وارنٹ میں نامزد کیا گیا تھا۔

banner

ٹیولپ صدیق نے کہا تھا کہ یہ الزامات ’مکمل طور پر سیاسی ہیں، مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔‘

انہوں نے لندن میں میڈیا کو بتایا کہ ’اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ میں نے کچھ غلط کیا ہے۔‘

ٹیولپ صدیق کے وکلا نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ قانونی فرم سٹیفنسن ہاروڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’واضح طور پر ان کے خلاف کسی بھی طرح کے الزامات عائد کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے، اور اس الزام میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے کہ انہوں نے ڈھاکہ میں غیر قانونی طریقوں سے زمین حاصل کی۔‘

ٹیولپ صدیق پارلیمنٹ میں ہیمپسٹڈ اور ہائی گیٹ کے شمالی لندن کے ضلع کی نمائندگی کرتی تھیں۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی حکومت میں ٹریژری کی اکنامک سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

بنگلہ دیش میں حسینہ واجد اور ان کے خاندان کے خلاف انسداد بدعنوانی کی تحقیقات میں ان کا نام آنے کے بعد جنوری میں انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

تحقیقات میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹیولپ صدیق کا خاندان 2013 میں روس کے ساتھ بنگلہ دیش میں ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے معاہدے میں ملوث تھا جس میں بڑی رقم کا غبن کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024