Thursday, September 19, 2024, 12:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرپشن کے الزام میں گرفتار تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن پرول پر رہا

کرپشن کے الزام میں گرفتار تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن پرول پر رہا

تھاکسن پر 2001ء تا 2006ء کے دوران اقتدار کے غلط استعمال اورکرپشن کا الزام تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

تھائی لینڈ کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم تھاکسن کو پرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم کرپشن کے الزام میں 6 ماہ سے قید تھے، انہیں بیماری کے باعث اسپتال میں رکھا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم اب اسپتال سے بنکاک میں اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ 74 سالہ سابق وزیراعظم اپنی عمر اور صحت کی وجہ سے جلد رہائی کے اہل ہیں۔

تھاکسن پر 2001ء تا 2006ء کے دوران اقتدار کے غلط استعمال اورکرپشن کا الزام تھا۔ تھاکسن 16 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اگست میں تھائی لینڈ واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں حراست میں لے کر 8 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024