Thursday, December 5, 2024, 7:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی کشمیر کی نومنتخب اسمبلی نے آرٹیکل 370بحال کرنے کی قرارداد منظور کرلی

بھارتی کشمیر کی نومنتخب اسمبلی نے آرٹیکل 370بحال کرنے کی قرارداد منظور کرلی

آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما نے پیش کی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے زیرانتظام مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے منتخب نمائندوں سے بات کرے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راٹھور نے ارکان سے رائے طلب کی جبکہ قرارداد پر ایوان میں گرما گرم بحث ہوئی۔

اس دوران اسمبلی میں موجود بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کی جانب سے قرارداد پیش ہونے کی شدید مخالفت کی گئی لیکن اکثریتی حمایت سے قرارداد منظور کرلی گئی۔

banner

قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔

اسمبلی کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا حق دکھایا ہے ، جموں و کشمیر کے لوگ بھی یہی چاہتے ہیں، جو جموں کا نوجوان چاہتا ہے ہم نے وہی کیا۔

سربراہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر سجاد لون اور تمام آزاد ایم ایل اے کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا.

، بی جے پی حکومت نے نہ صرف اسے ہٹا کر جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کر دیا تھا بلکہ اسی دن جموں و کشمیر سے ریاستی درجہ بھی چھین لیا تھا۔

کشمیریوں کے استحصال کے خلاف دنیا بھر میں پاکستان سمیت مقیم کشمیریوں نے بھی یوم سیاہ منایا جبکہ پاکستان میں سرکاری سطح پر بھارتی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہوئے صدر، وزیر اعظم اور دیگر حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بیانات جاری کیے گئے جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تائید کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024