Friday, April 25, 2025, 9:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک ،میجر سمیت 4 زخمی

کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک ،میجر سمیت 4 زخمی

جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا؛ بھارتی فورسز کا دعویٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج پرحملے میں ایک اہلکار ہلاک اور میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز پر حملہ کیا گیا۔ حملہ پٹرولنگ کے دوران کیا گیا۔ نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی فورسز کے دعویٰ کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔

بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024