Friday, February 7, 2025, 8:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

میلے میں لگے بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی اور درجنوں زخمی ہیں۔

ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں بدھ کی شب حادثہ پیش آیا جہاں میلے میں لگے بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے جس سے ہجوم میں بھگڈر مچ گئی۔

ہ یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 2 بجے کے قریب پیش آیا جہاں سمندر کنارے موجود ہزاروں لوگ بیرئیرز ٹوٹنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور اس علاقے میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ کمبھ کے میلے میں پیش آنے والے حادثے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اب تک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

banner

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تقریباً 28 ملین افراد نے بدھ کی صبح 8 بجے دریا میں ڈبکی لگائی اور مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ 13 جنوری سے جاری کمبھ کے میلے میں اب تک 200 ملین افراد دریا میں مذہبی رسومات ادا کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024