Friday, February 7, 2025, 7:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوئٹہ میں غیرت کے نام پر 14 سالہ امریکی لڑکی کا قتل

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر 14 سالہ امریکی لڑکی کا قتل

باپ کو بیٹی کے ٹک ٹاک بنانے پراعتراض تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک شخص نے اپنی امریکی نژاد بیٹی کو مبینہ طور پر ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرنےکی وجہ سے قتل کردیا ہے۔

پولیس نے والد اور لڑکی کے ماموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے پیش کرنے پر عدالت نے دونوں ملزمان سے تحقیقات کے لیے دس دن کاریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آلہ قتل (پستول)، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی اورتحقیقات کا آغاز کردیا۔

banner

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 27 جنوری کی رات تقریباً 12 بجے کوئٹہ شہر میں گوالمنڈی تھانے کی حڈود میں واقع بلوچی اسٹریٹ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا انوار کو گلی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی بابر بلوچ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لڑکی کے والد انوار الحق راجپوت نے تھانے میں قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

بابر بلوچ کے مطابق یہ خاندان گزشتہ 27 سال سے امریکہ میں رہائش پذیر تھا اور حال ہی میں واپس کوئٹہ منتقل ہوا تھا۔

لڑکی کے والد نے شروع میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کوئٹہ میں مالی باغ کے علاقے میں واقعے اپنے سالے کے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ان کی بیٹی کو ہلاک کردیا۔

پولیس نےبتایا کہ دورانِ تفتیش پولیس کو لڑکی کے والد، ماموں اور خاندان کے دیگر افراد پر شک ہوا تو انہیں بھی شامل تفتیش کیا گیا تو تحقیقات کے دوران لڑکی کے والد اور ماموں نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ایس ایس پی زوہیب محسن نے کہا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ کو مقتولہ کے لباس، لائف اسٹائل اور سماجی میل جول پر اعتراض تھا۔

پولیس افسر کے مطابق لڑکی کے والد نے اپنے جرم کا اعتراف کرنے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی حرا انور امریکہ میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتی تھی اور انہیں اپنی بیٹی کے لائف اسٹائل پر اعتراض تھا۔

لڑکی کے موبائل فونز پولیس کے تحویل میں ہیں جن پر لاک لگے ہیں اس لیے تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مقتولہ کس اکاونٹ سے ٹک ٹاک پر موجود تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024