Sunday, May 18, 2025, 3:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوئی شرمندگی نہیں، اُدت نارائن کا خاتون کو بوسہ دینے پر موقف

کوئی شرمندگی نہیں، اُدت نارائن کا خاتون کو بوسہ دینے پر موقف

آپ نے دیکھا، وہ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان محبت کا اظہار تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وُڈ کے نامور گلوکار اُدت نارائن حالیہ دنوں میں ایک لائیو پرفارمنس کے دوران خاتون مداحوں کو بوسہ دینے کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اُدت نارائن ایک لائیو شو کے دوران ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں اور اس دوران کچھ خواتین ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیج کے قریب جمع ہو جاتی ہیں۔

ان میں سے ایک خاتون مداح سیلفی بناتے ہوئے اُدت نارائن کو گال پر بوسہ دے دیتی ہیں جس کے ردعمل میں اُدت نارائن بھی مُڑ کر خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہیں.

banner

گلوکار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کیا میں نے اپنی، اپنے خاندان یا اپنے ملک کو شرمندہ کرنے کے لیے کچھ کیا ہے؟ میں اپنی زندگی کے اس مرحلے پر اب کیوں ایسا کروں گا جب میں نے سب حاصل کر لیا ہے؟‘

اُدت نارائن نے کہا ’دنیا بھر کے لوگ میرے کنسرٹس میں آتے ہیں۔ ٹکٹ مہینوں پہلے سے فروخت ہوتے ہیں۔ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان ایک گہرا خالص اور اٹوٹ رشتہ ہے۔ نام نہاد اسکینڈل ویڈیو میں جو آپ نے دیکھا، وہ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان محبت کا اظہار تھا۔ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ میں ان سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں۔‘

اُدت نارائن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ شرمندہ ہیں تو ان کا کہنا تھا ’نہیں، ہرگز نہیں مجھے کیوں شرمندہ ہونا چاہیے؟ کیا آپ کو میری آواز میں کوئی ندامت یا دکھ سنائی دیتا ہے؟ دراصل، میں آپ سے بات کرتے ہوئے ہنس رہا ہوں۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی یا خفیہ چیز نہیں ہے۔

’میرا دل پاک ہے۔ اگر کچھ لوگ میرے خالص پیار کے عمل میں کچھ برا دیکھنا چاہتے ہیں تو مجھے ان پر افسوس ہوتا ہے۔ میں بھی ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اب انہوں نے مجھے پہلے سے بھی زیادہ مشہور کر دیا ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024