Friday, May 23, 2025, 7:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں: وزیراعظم

کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی دیوار ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، دشمن نے جو کیا وہ ایک کھلی جارحیت ہے، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیش کش کی ، دشمن نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نے بزدلانہ حملہ کیا تو پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، دشمن نے میزائلوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نےشہری آبادیوں کونشانہ بنایا توپھرہم نےجواب دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے طے کر لیا تھا جو ملاقات میز پر ہونی تھی وہ اب میدان جنگ میں ہوگی، رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے تو فیل ہوگئے، شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کو جواز بنا کر بھارت نے بلاوجہ جنگ مسلط کی، ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا، بہادرجوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے، دشمن کوعیاں ہوگیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے سیز فائر تک اپنے قائد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت، تجربہ کار رہنمائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، صدرمملکت کی مشاورت پر، صحافیوں اورسوشل میڈیا کے بھائیوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا، انتہائی قابل اعتماد دیرینہ دوست کا دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتا ہوں چینی صدراور عوام سے بھی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے ایئربیس گولہ بارود اور جہاز ہمارے شاہنیوں کے کامیاب حملوں سے راکھ کا ڈھیر بن گئے، قوم کی دعاؤں،مسلح افواج کی کوششوں سےاللہ رب العزت نےتاریخی فتح دی، سروسزچیفس،افسران سمیت تمام جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا قوم کی طرف سےدل کی اتھاہ گہرائیوں سےمشکورہوں، شہبازشریف نے آخر میں انہوں نے نعرہ بھی لگایا، ’’افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024