Friday, May 16, 2025, 10:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کولمبیا میں یلو فیور پھیلنے پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، 34 ہلاکتیں

کولمبیا میں یلو فیور پھیلنے پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، 34 ہلاکتیں

حکومت کی عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی امریکہ کے کولمبیا نے مہلک زرد بخار (یلو فیور) پھیلنے پر قومی صحت اور اقتصادی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسٹر کے ویک اینڈ پر سفر کرتے وقت ویکسین لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جنوبی امریکہ کے متعدد ممالک بشمول کولمبیا میں پھیلا ہوا ہے، جہاں موجودہ وبا سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔

کولمبیا کے وزیر صحت گلرمو جارامیلو نے بتایا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 74 مصدقہ کیسز میں سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

banner

انہوں نے ہنگامی حکم نامے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی بیماری ہے جس سے متاثرہ افراد میں اموات کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے صحت کے حکم نامے کے بعد اقتصادی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی، انہیں ایسٹر کے موقع پر ہائی رسک علاقوں میں نہیں جانا چاہیے۔

گستاوو پیٹرو نے بیماری پھیلانے والے مچھروں کو زیادہ اونچائی پر لاکر وائرس کو مزید پھیلانے کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی کو مورد الزام ٹھہرایا۔

مچھروں سے پھیلنے والا یہ وائرس، جو عام طور پر بخار، پٹھوں میں درد، متلی اور سر درد کا سبب بنتا ہے،

زرد بخار کی ابتدائی علامات میں بخار، سردی لگنا، شدید سر درد، کمر درد، عام جسم میں درد، متلی، قے، تھکاوٹ محسوس کرنا اور کمزوری شامل ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ سنگین صورتحال کافی اگانے والے ٹولیما علاقے میں ہے، جہاں زرد بخار کے کیسز کی تعداد ستمبر 2024 میں 4 سے بڑھ کر اپریل کے وسط تک 22 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024