Thursday, December 26, 2024, 4:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کولکتہ ٹرینی ڈاکٹر ریپ کیس، مرکزی ملزم سنجے رائے پر فردِ جرم عائد

کولکتہ ٹرینی ڈاکٹر ریپ کیس، مرکزی ملزم سنجے رائے پر فردِ جرم عائد

مقامی پولیس اسٹیشن کا انچارج، اسپتال سپرنٹنڈنٹ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑکے الزام میں گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کی ایک عدالت نے سرکاری اسپتال آر جی کار میڈیکل کالج میں ہونے والے ریپ اور قتل کے مرکزی ملزم سنجے رائے کا ٹرائل شروع کر دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے ملزم پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی تاہم سنجے رائے کا کہنا ہے کہ وہ ’مکمل طور پر بے قصور‘ ہیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران 128 کے قریب گواہوں سے جرح کی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی تاکہ ہائی پروفائل کیس میں پیش رفت ہو سکے۔

متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے والد نے پیر کو شواہد فراہم کیے۔

banner

انڈیا کی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر اور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مالی بےضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

32 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی لاش نو اگست میں مغربی بنگال کے دارالحکومت میں سرکاری ہسپتال کے سیمینار ہال سے ملی تھی۔

متقولہ کے پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا تھا کہ گلا دبا کر قتل کرنے سے پہلے ان کا ریپ کیا گیا۔ جسم پر 16 بیرونی اور 9 اندرونی زخم پائے گئے ہیں۔

ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس جرم میں ایک سے زائد افراد ملوث ہیں۔

پولیس نے واقعے میں سنجے رائے نامی شخص کو گرفتار کیا تھا جو ایک رضاکار ہے اور آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال سے وابستہ نہیں تاہم، اُسے رسائی حاصل تھی اور وہ اکثر یہاں آتا تھا۔

اس کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ سنجے رائے نامی یہ شخص اپنی جگہ پر واپس چلا گیا تھا اور اگلی صبح اپنے کپڑے دھونے سے پہلے سو گیا تھا تاکہ شواہد کو ختم کیا جا سکے۔

سنجے رائے کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوعہ سے بلو ٹوتھ ہیڈ سیٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹرینی ڈاکٹر کے والدین نے کولکتہ پولیس پر الزام لگایا تھا کہ وہ کیس کے آغاز سے ہی شواہد مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024