Saturday, April 19, 2025, 7:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوپا امریکہ : پناما نے امریکہ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کی امیدیں زندہ رکھیں

کوپا امریکہ : پناما نے امریکہ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کی امیدیں زندہ رکھیں

پناما نے امریکہ کو 1-2 سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

جوز فجارڈو کے آخری لمحات میں کیے گئے ایک گول کی بدولت پناما نے امریکہ (یو ایس اے) کو 1-2 سے شکست دے کر کوپا امریکہ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔

میزبان امریکی ٹیم مرسڈیز بینز اسٹیڈیم میں 18ویں منٹ میں میدان پر 10 کھلاڑیوں کے ساتھ رہ گئی، جب ٹموتھی ویہہ کو روڈرک ملر کو دھکا دینے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

اس جھٹکے کے باوجود امریکہ نے چار منٹ بعد 22ویں منٹ میں فولارن بالوگن کے ذریعے برتری حاصل کر لی، جنہوں نے انٹون رابنسن کے ساتھ مل کر بائیں پاوں سے شاٹ مار کر گیند کو اوپری دائیں کونے سے گول پوسٹ میں ڈال دیا۔

میچ کے 26ویں منٹ میں رائٹ بیک سیزر بلیک مین نے 18 گز کے فاصلے سے شاندار گول کر کے پناما کو 1-1 سے برابری دلا دی۔

banner

پناما نے تقریباً 75 گیند کو کنٹرول کیا اور امریکہ کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ پاس مکمل کیے۔

میچ کے 83 ویں منٹ میں جارڈو نے ابدیل ایارزا کے پاس پر 12 گز کے فاصلے سے گول کر کے پناما کو 1-2 سے آگے کر دیا اور آخر میں یہ اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا۔
اس جیت کے ساتھ، تھامس کرسٹینسین کی پناما ٹیم اب گروپ سی میں تیسرے نمبر پر ہے، اورگوے اور امریکہ کے ساتھ پوائنٹس برابر ہیں لیکن گول فرق کم ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024