Sunday, September 15, 2024, 5:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » براڈ پیک پر زخمی ہونے والے کوہ پیما مراد سدپارہ چل بسے

براڈ پیک پر زخمی ہونے والے کوہ پیما مراد سدپارہ چل بسے

ان عمر صرف 33 سال تھی اور ان کے چار بچے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہونے والے کوہ پیما مراد سدپارہ انتقال کر گئے ہیں، ان کی لاش کو جاپانیز بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے۔

پاکستان آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں چھ مقامی ریسکیور اور کوہ پیما شامل ہیں۔

آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر دو اور مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

اس ریسکیو مشن میں شامل کوہ پیماؤں میں سے چار کوہ پیماؤں کا تعلق سدپارہ سے جبکہ دو کا تعلق شگر سے ہے۔

banner

کوہ پیما مراد سدپارہ کی ڈیڈ باڈی کو شام تک ان کےآبائی گاؤں سدپارہ پہنچایا جائے گا۔

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ بتاتے ہوئے میرا دل ٹوٹ رہا ہے کہ مراد سدپارہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ نیچے اترنے کے دوران ان کے سر پر پتھر لگ گیا تھا اور وہ ’اے بی سی‘ کے قریب تھے۔

انہوں نے بہت سے لوگوں کو بچایا اور حسن شگری کی لاش کو کے ٹو کی سے نیچے لائے وہ بہت جلد ہم سے بچھڑ گئے۔ ان کی عمر صرف 33 سال تھی اور ان کے چار بچے تھے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو پاکستان کے سیاحتی علاقے گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کو کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر چھ غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024