Saturday, June 21, 2025, 3:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی کوہ پیما نے 19 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

برطانوی کوہ پیما نے 19 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

ماؤنٹین گائیڈ کول نے پہلی بار 2004 میں ایورسٹ سر کی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے اتوار کے روز دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو 19 ویں مرتبہ کامیابی سے سر کر لیا۔

اس طرح انہوں نے بطور غیر نیپالی کوہ پیماؤں میں سب سے زیادہ بار ایورسٹ سر کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ بہتر کر دیا ہے۔

ماؤنٹین گائیڈ کول نے پہلی بار 2004 میں ایورسٹ سر کی تھی، اور اس کے بعد سے وہ تقریباً ہر سال کسی نہ کسی مہم کے ساتھ سیاحوں کو دنیا کی بلند ترین چوٹی تک لے کر جاتے رہے ہیں۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ’کینٹن کول نے اتوار کو نیپالی وقت کے مطابق صبح 11 بجے  ایورسٹ کو انیسویں بار سر کیا۔‘

banner

کول کی تازہ ترین سمٹ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اس ہفتے کم از کم دو کوہ پیما، ایک فلپائنی اور ایک انڈین، ایورسٹ پر ہلاک ہو گئے۔

نیپال نے اس سیزن میں 458 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ایورسٹ سر کرنے کے اجازت نامے جاری کیے ہیں، اور ایورسٹ کے دامن میں غیر ملکی کوہ پیماؤں اور معاون عملے کے لیے خیموں کا ایک شہر قائم ہو چکا ہے۔

کول نے 2021 میں 15ویں بار ایورسٹ سر کر کے امریکی کوہ پیما ڈیو ہان کے ساتھ غیر نیپالی کوہ پیماؤں میں سب سے زیادہ بار ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا اور اگلے سال انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ماؤنٹین کول 1996 میں ایک چٹان پر چڑھنے کے دوران حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں ان کی دونوں ایڑیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اور انہیں بتایا گیا کہ وہ دوبارہ بغیر سہارے کے چل نہیں سکیں گے۔

انہوں نے 2022 میں ایک انٹرویو میں اپنی 16ویں سمٹ کے بعد کہا کہ نیپالی کوہ پیماؤں کی کارکردگی کے مقابلے میں ان کا ریکارڈ ’اتنا متاثر کن نہیں‘ ہے۔

نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شرپا، جن کی عمر 55 سال ہے، بھی اس وقت ایورسٹ پر اپنی 31 ویں سمٹ کے ساتھ سب سے زیادہ بار سر کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024