12
کینیا میں اسکول ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔
کینیا میں نیری کاؤنٹی کے ہل سائیڈ اینڈاراشا پرائمری اسکول کے ہاسٹل میں آگ سے بری طرح جھلس کر 17 طالب علم ہلاک ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے
مرنے والوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے 17 کے درمیان تھیں۔ جھلسنے کی وجہ سے زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جس پرائمری اسکول میں آگ لگی وہاں تقریباً 800 طلبا زیر تعلیم تھے جن میں سے اکثریت ہاسٹل میں ہی رہتی تھی۔ طلبا کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کی ترجمان ریسیلا اونیاگو نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اس سانحہ کو “تباہ کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔