Thursday, May 22, 2025, 4:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی سب سے پہلے کینیڈا کا نعرہ لگادیا

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی سب سے پہلے کینیڈا کا نعرہ لگادیا

ملکی ادارے غیر ملکیوں کو نوکری دیتے وقت واضح کریں مقامی لوگ کیوں قابلِ قبول نہیں، وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا نے تارکینِ وطن سے متعلق پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اب غیر ملکی عارضی ورکرز کے لیے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے نئی پالیسی کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے اصل باشندوں کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا لازم ہوچکا ہے۔

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کوئی بھی تجارتی یا صنعتی ادارہ اب کسی بھی غیر ملکی عارضی ورکرز کو کام پر رکھتے وقت یہ بتانے کا پابند ہوگا کہ اُس نے کسی کینیڈین باشندے کو ملازمت کیوں نہیں دی۔

کینیڈین حکومت نے ایک سال کے دوران ایسے کئی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد کینیڈا میں غیر ملکیوں کی آمد روکنا ہے۔

banner

ایسا کرنا اس لیے ضروری سمجھا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث مکانات کے کرائے بڑھ گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بے روزگاری کا گراف بھی بلند ہوا ہے۔

تارکینِ وطن کی تعداد کنٹرول کرنے کی پالیسی کے تحت اب تعلیمی ویزا سے متعلق پالیسی بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ اس نوعیت کے تمام اقدامات سے سب سے زیادہ بھارتی باشندے متاثر ہوتے آئے ہیں۔

کینیڈا کی حکومت مستقل رہائش کے خواہش مند غیر ملکیوں کی تعداد گھٹانے کی پالیسی پر کاربند ہے اور اس حوالے سے پالیسی میں ایسی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں جنہیں عمومی سطح پر پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024