Sunday, September 15, 2024, 4:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت مشکل میں آگئی

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت مشکل میں آگئی

اتحادی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کا ٹروڈو حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی اتحادی جماعت نیو ڈیمو کریٹک پارٹی نے حکومت سے راہیں جدا کرلیں۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

جگمیت سنگھ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مقابلہ کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے اس لیے انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2025ء میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز باآسانی الیکشن جیت جائیں گے۔

banner

جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی خود غرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں، وہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے نہ ہی امیدوں کو بحال کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2022ء میں جسٹن ٹروڈو کی حمایت اس شرط پر کی تھی کہ وہ سماجی بہبود کے کاموں پر اخراجات میں اضافہ کریں گے تاہم پولز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ووٹرز کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024