کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکہ میں ضم نہیں ہوگا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کہتے ہیں کہ کینیڈا کبھی بھی امریکہ کا حصہ نہیں بن سکتا۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا تجارتی و سیکیورٹی پارٹنر اور اچھے پڑوسی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہیں یہ ضروری تو نہیں ہے۔
کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت کیا ہے۔ کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔
وہیں کینیڈین اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کینیڈا ایک عظیم اور خود مختار ملک ہے جو کبھی امریکہ کی ریاست نہیں بنے گا۔
خیال رہے اس سے قبل ٹرمپ نے کینیڈا کو ضم کرنے کے لیے معاشی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔