Friday, May 23, 2025, 8:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں نئی وفاقی پارلیمنٹ منتخب کرنے کے لئے الیکشن آج ہوں گے

کینیڈا میں نئی وفاقی پارلیمنٹ منتخب کرنے کے لئے الیکشن آج ہوں گے

مارک کارنی اور کنزر ویٹو رہنما پیری پوئیلیور کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا میں وفاقی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

پولنگ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی، کینیڈا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 42 ہزار ہے۔

ان میں 73 لاکھ شہری ایڈوانس پول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ درجنوں سیاسی جماعتوں کی موجودگی کے باوجود کینیڈا کے وفاقی انتخابات صرف دو جماعتوں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان سیاسی جنگ بن چکی ہے۔

کینیڈا کے انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

banner

جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد اسٹیٹ بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے سابق گورنر مارک کارنی نے لبرل پارٹی کی قیادت سنبھالی تو اس جماعت کو زندگی اور مقبولیت دونوں مل گئی۔

دوسری جانب پیئر پولی ایو کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی انہیں کانٹے کی ٹکر دے رہی ہے۔ مارک کارنی مقبولیت میں چند پوائنٹس آگے ہیں مگر کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار مختلف حلقوں میں سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔

کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

لبرل پارٹی کے پلیٹ فارم سے 15 پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان میں پانچ امیدوار سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے پیں۔

لبرل پارٹی کے دوسرے پاکستانی نژاد امیدواروں میں اسلم رانا، مبارک احمد، حفیظ ملک، ذیشان خان، شہناز منیر، غضنفر تارڑ، ایاز بنگش، عزیز میاں، گل خان اور نجم نقوی نمایاں ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی سے پاکستانی امیدوار محمد اسحاق، ندیم اکبر اور ٹم اقبال الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ باقی امیدوار، فیڈرل این ڈی پی، پیپلز پارٹی، سنٹسرٹ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کچھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024