Thursday, March 27, 2025, 1:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا کا ہزاروں ورک اور اسٹدی ویزے کینسل کرنے کا فیصلہ

کینیڈا کا ہزاروں ورک اور اسٹدی ویزے کینسل کرنے کا فیصلہ

ویزا قوانین میں تبدیلیاں کینیڈا کے امیگریشن قوانین کو سخت بنانے کے منصوبے کا حصہ ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے نئے ویزا قوانین نے غیر ملکی سمیت طالب علموں کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے کینیڈا کے نئے اقدامات ممکنہ طور پر بہت سے غیر ملکی طلباء کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں گے، جن میں پاکستانی طلباء بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

اس کا ورک پرمٹ اور رہائش کے لیے درخواست دینے والے لوگوں پر بھی اثر پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق فروری میں شروع ہونے والے نئے قوانین کینیڈا کے سرحدی حکام (بارڈر آفیشلز) کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ اگر وہ ضروری سمجھیں تو کسی بھی وقت طلباء، کارکنوں اور تارکین وطن کے ویزا کی حیثیت تبدیل کر سکتے ہیں یعنی مسترد کرسکتے ہیں۔

banner

یہ نئے قوانین کینیڈا کی اپنے امیگریشن سسٹم میں کی گئی کئی تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔

نئے قوانین کینیڈا کے امیگریشن افسران کو مخصوص شرائط کے تحت کچھ دستاویزات، جیسے الیکٹرانک سفری اجازت نامے، ورک پرمٹ، اور اسٹڈی پرمٹ منسوخ کرنے کا زیادہ اختیار دیتے ہیں جیسا کہ کسی فرد کی حیثیت یا حالات تبدیل ہوجائیں تو افسر دستاویزات کو منسوخ کر سکتا ہے، جس سے وہ مزید اہل نہیں رہے گا۔ اسی میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنا، یا اس شخص کا انتقال ہو جانے کے حالات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افسر دستاویزات کو اس صورت میں بھی منسوخ کر سکتا ہے اگر اسے شک ہو کہ وہ شخص کینیڈا چھوڑ دے گا اور اس کے قیام کی اجازت ختم ہو جائے گی۔ افسر دستاویزات کو اس وقت بھی منسوخ کر سکتا ہے اگر وہ گم ہو جائیں، یا چوری ہو جائیں۔

ویزا قوانین میں تبدیلیاں کینیڈا کے امیگریشن قوانین کو سخت بنانے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024