Monday, May 12, 2025, 1:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’کینیڈی کو اس کے بھائی کی طرح ختم کر دینا چاہیے‘، خفیہ ریکارڈ منظرِعام پر

’کینیڈی کو اس کے بھائی کی طرح ختم کر دینا چاہیے‘، خفیہ ریکارڈ منظرِعام پر

رابرٹ ایف کینیڈی کو پانچ جون 1968 کو لاس اینجلس کے ایمبیسیڈر ہوٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جون 1968 میں امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھائی سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تقریباً 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

فائلوں میں قاتل سرہان کے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

خالی لفافے کے باہر لکھا تھا کہ ’رابرٹ ایف کینیڈی کو ان کے بھائی کی طرح ختم کر دینا چاہیے۔‘ رابرٹ ایف کینیڈی کے بڑے بھائی صدر جان ایف کینیڈی کو 1963 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن نے اپنی پبلک ویب سائٹ پر 229 فائلیں پوسٹ کی ہیں۔

banner

یہ ریکارڈ جان کینیڈی کے قتل سے متعلق غیر ترمیم شدہ فائلوں کو پبلک کرنے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

نوٹ میں سابق ں رابرٹ ایف کینیڈی کو قتل کرنے کے جنون میں مبتلا ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

رابرٹ کینیڈی کے بھائی سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق بہت سی فائلوں کو پہلے ہی پبلک کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کو ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا۔

رابرٹ کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات میں قاتل کے جاننے والوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔ فائلوں میں ان افراد کے انٹرویوز کے نوٹ بھی شامل تھے جو سرہان سرہان کو مختلف حوالوں سے جانتے تھے جیسے کہ اُن کے ہم جماعت، پڑوسی اور ساتھی کارکن۔
کچھ نے انہیں ’ایک دوستانہ، مہربان شخص‘ کے طور پر بیان کیا جبکہ بعض نے ایک ’حوصلہ مند اور متاثر کن‘ نوجوان قرار دیا جو اپنے سیاسی نظریات پر قائم تھا اور تصوّف پر یقین رکھتا تھا۔

فائلوں کے مطابق سرہان نے کوڑا اُٹھانے والے شخص کو بتایا تھا کہ اس نے چار اپریل 1968 کو ریورنڈ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کے فوراً بعد کینیڈی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

صفائی کا کام کرنے والے سیاہ فام کارکن نے تفتیش کاروں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے سرہان کو بتایا کہ وہ رابرٹ کینیڈی کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ سیاہ فام لوگوں کی مدد کریں گے۔

جس پر سرہان نے جواب دیا کہ ’ٹھیک ہے، میں متفق نہیں ہوں۔‘ انہوں نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں اسے گولی مارنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔‘

یہ اقدام امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر قومی رازوں کے مسلسل افشاء کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

رابرٹ ایف کینیڈی کو پانچ جون 1968 کو لاس اینجلس کے ایمبیسیڈر ہوٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سے کچھ دیر قبل ہی انہوں نے کیلیفورنیا ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔

ان کے قاتل سرہان سرہان کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور وہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024