Friday, December 6, 2024, 10:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف، ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن

گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف، ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن

خالد بن ولید روڈ کراچی کے 4 کار شوروم مالکان کو نوٹس جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے غیرملکی گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے انکشاف پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے خلاف ضابطہ کاروبار میں ملوث کار شوروم مالکان کی فہرست تیار کرلی ہے اور ابتدائی طور پر خالد بن ولید روڈ کراچی کے 4 کار شوروم مالکان کو ہفتے کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں شوروم مالکان کو 26 ستمبر کو ایف آئی اے کے اسٹیٹ بنک سرکل صدر کراچی طلب کیا گیا ہے اور مالکان کو یکم جنوری 2021 سے اب تک امپورٹ کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک سے منگوائی گئی گاڑیوں کی آڑ میں بلیک منی کو وائٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات میں کراچی سمیت سندھ کے تمام کار شورومز مالکان کو شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

banner

کار شوروم اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی رابعہ قریشی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم کے دیگر ارکان میں ایس ایچ او سی بی سی انسپکٹر شاہد حسین، سب انسپکٹرز نصر اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024