Tuesday, November 12, 2024, 5:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف مقدمہ کردیا

گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف مقدمہ کردیا

گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکہ میں مقدمہ کر دیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے

خالصا رہنما نے اپنی درخواست میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے اجیت ڈوول، نکھل گپتا اور دیگر کو نامزد کیا ہے۔

امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

banner

وکیل گرپتونت سنگھ نے کہا کہ قتل کی سازش میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے امریکہ میں ہی امریکی شہری کے قتل کی سازش کی لیکن بھارتی دھمکیاں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم نہیں روک سکتیں، آزادی کی قیمت موت ہے تو اس کا سامنا کرنےکو بھی تیار ہوں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024