کینیڈا کے سِکھ شہری گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش تیار کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
چیک جمہوریہ کی ایک عدالت نے بھارت نژاد امریکی باشندے نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں نکھل گپتا کو گرفتار کیا تھا۔
نکھل گپتا پر منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
شواہد کے مطابق نکھل گپتا کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اجرتی قاتل کی خدمات حاصل کرکے اُسے گر پتونت سنگھ کے قتل کا ٹاسک دے۔
نکھل گپتا نے جس اجرتی قاتل سے معاملات طے کیے وہ امریکای خفیہ اداروں کا ایجنٹ نکلا۔ نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ میں امریکا کی استدعا پر گرفتار کیا گیا تھا۔
اس معاملے میں بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ کے ایک افسر کا نام بھی لیا جاتا رہا ہے۔
نومبر 2023 میں امریکی پراسیکیوٹرز نے الزام عائد کیا کہ نکھل گپتا سازش میں شریک تھا۔ نکھل گپتا کو جلد پراگ کی جیل سے کسی امریکی جییل منتقل کیا جائے گا۔ الزامات ثابت ہو جانے پر اسے 20 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔