Saturday, July 26, 2025, 8:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گوادر کے ہائی سیکیورٹی زون میں بی ایل اےکا حملہ

گوادر کے ہائی سیکیورٹی زون میں بی ایل اےکا حملہ

سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ کرنےکی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں نےگوادر کمپلیکس میں گھسنےکی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارےگئے۔

banner

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے قبل دھماکے بھی سنےگئے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024