21
ایران نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ہلاکت خیز راکٹ حملے کے بعد اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ لبنان میں کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کے ’غیر متوقع نتائج‘ برآمد ہوسکتے ہیں
اسرائیل نے گولان میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ایرانی کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا کوئی بھی احمقانہ اقدام خطے میں عدم استحکام اور جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غیر متوقع نتائج اور ردعمل کا ذمہ دار ہوگا
حزب اللہ نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئےہیں۔