Sunday, September 15, 2024, 3:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گولڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی بھارتی ریسلر اولمپکس سے نااہل

گولڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی بھارتی ریسلر اولمپکس سے نااہل

ونیش پھوگاٹ کو زائد وزن ہونے پر اولمپکس سے نااہل قرار دے دیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور ریسلنگ کے 50 کلوگرام مقابلے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو زائد وزن ہونے پر اولمپکس سے نااہل قرار دے دیا گیا۔

گولڈ میڈل کے لیے ونیش پھوگاٹ کا مقابلہ امریکہ کی سارہ ہلڈے برینڈ سے ہونا تھا جس میں ناکامی کی صورت میں بھی بھارت کو کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنے کا موقع تو ضرور ملتا۔

لیکن نااہل ہونے کی وجہ سے اب انہیں کوئی بھی تمغہ نہیں دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیا میں کہا گیا کہ ہمیں بھارتی ایتھلیٹ ونیش پھوگاٹ کی 50 کلوگرام ریسلنگ مقابلے سے نااہلی کی خبر کا بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہو رہا ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی انتھک کوششوں کے باوجود آج صبح ان کا وزن 50 کلوگرام سے کچھ زیادہ رہا۔

واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ ان ریسلرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے گزشتہ سال بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن سنگھ پر ایتھلیٹس کے جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی عہدے سے برطرفی اور مجرمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024