ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں شامل کرنے جا رہا ہے۔
جمعرات کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل نے بتایا کہ تازہ ترین اقدام زبانوں کو پھیلانے کا اب تک کا سب سے بڑا اقدام ہے۔
اب تک گوگل ٹرانسلیٹ میں 133 زبانیں تھیں اور یہ تعداد اضافے کے بعد بڑھ کر 243 تک پہنچ جائے گی۔
گوگل کے مطابق شامل کی جانے والی نئی زبانیں دنیا بھر میں 61 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد بولتے ہیں، جو دنیا کی تقریباً 8 فی صد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔ جبکہ کچھ زبانیں بولنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے۔
25 فی صد کے قریب نئی زبانیں افریقا سے تعلق رکھتی ہیں۔ شامل کی جانے والی نئی افریقی زبانوں میں فون،کیکونگو، لو، گا، سواٹی، وینڈا اور ولوف شامل ہیں۔
گوگل نے بتایا کہ کینٹونیز زبان کو شامل کیے جانے کا مطالبہ سب سے زیادہ رہا ہے، لیکن اس کے حروف مینڈارین زبان کے ساتھ مل جاتے ہیں۔