97
امریکہ کو نئی دنیا کے نام سے جانا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں سب کچھ نیا اور انوکھا ہے۔ ویسے اس بات میں کچھ صداقت موجود ہے لیکن پھر بھی اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ یہاں پرانی چیزوں اور پرانے لوگوں کی قدر نہیں کی جاتی۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ہائی پوائنٹ میں “ٹاون اینڈ کنٹری باربر شاپ” اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ یہ دکان ہائی پوائنٹ کی قدیم ترین باربر شاپ ہے۔ اس دکان کو کون چلاتا ہے اور دکان میں کیا کیا موجود ہے، ہمارے خبر رساں عامر اسحاق سہروردی سے جانتے ہیں آج کے خبر رساں میں۔