Monday, December 9, 2024, 7:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی کمانڈر جنرل سمیت 2 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی کمانڈر جنرل سمیت 2 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک جنرل اور پائلٹ شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کا الٹرا لائٹ گائروپلین پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں جنگی کارروائیوں کے دوران حادثہ کا شکار ہوا، جہاں ایک حملے میں 10 ایرانی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایرانی فوج عسکریت پسندوں کیخلاف 26 اکتوبر سے آپریشن میں مصروف ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر سرکان میں پیش آیا، ہلاک شدگان کی شناخت گلستان صوبے کے نینویٰ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل حامد مازندرانی اور آئی آر جی سی کی زمینی فورسز کے پائلٹ حمید جنداغی کے طور پر کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دیگر کو گرفتار کیا ہے، سیستان بلوچستان کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان سے ملتی ہیں اور یہ ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے۔

banner

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی ایک حادثہ میں اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب رواں برس مئی میں ان کا ہیلی کاپٹر ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، ان کی اس حادثاتی موت کے باعث ملک میں قبل از وقت انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

انتہائی قدامت پسند تصور کیے جانیوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ اس وقت کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور 6 دیگر افراد بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024