100
امریکی شہر ہیوسٹن میں خاتون نے لیک وڈ چرچ میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں خاتون ہلاک ہوگئی۔
خاتون کی فائرنگ کے بعد چرچ میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5 سالہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس بم ہے تاہم خاتون کے قبضے سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
