107
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اسرائیل، فلسطین کےلیے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کو خوراک اور پانی سے محروم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام جان بوجھ کر انسانی امداد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور غزہ کی بیکریاں مسمار کر رہے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر اناج کی چکیاں گرا رہی ہے اور زرعی علاقے خراب کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 19 ہزار 400 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔
