Saturday, September 14, 2024, 12:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر کا یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نیتن یاہو کی کوششوں پر عدم اطمینان

امریکی صدر کا یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نیتن یاہو کی کوششوں پر عدم اطمینان

غزہ معاہدے کے بہت قریب ہیں، نیتن یاہو کی کوششیں کافی نہیں : بائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے کافی کچھ نہیں کر رہے ہیں۔

جب صدر بائیڈن سے صحافیوں نے پوچھا کہ آیا ان کے خیال میں نیتن یاہو یرغمالوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے کافی کچھ کر رہے ہیں تو ان کا جواب تھا، ’نہیں‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ مصالحت کار جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے حتمی تجاویز اسرائیل اور حماس کو پیش کرنے کے بہت قریب ہیں۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا پیش کی جانے والی حتمی تجویز قبول کر لی جائے گی تو ان کا کہنا تھا کہ ’امید پر دنیا قائم ہے‘۔

banner

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ بائیڈن اور ہیرس معاہدے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پیر کو یرغمالوں کے معاہدے کی امریکی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں کئی مہینوں سے جاری مذاکرات، مئی میں معاہدے سے متعلق بائیڈن کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز پر اتفاق کرنے میں ابھی تک ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024