Sunday, September 15, 2024, 3:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یمن کی بندرگاہ پر اسرائیلی حملہ ‘ممکنہ جنگی جرم’ ہے: ہیومن رائٹس واچ

یمن کی بندرگاہ پر اسرائیلی حملہ ‘ممکنہ جنگی جرم’ ہے: ہیومن رائٹس واچ

حملے میں تیل ذخیرہ کرنے والے دو درجن سے زائد ٹینک اور دو شپنگ کرینیں تباہ ہوئی تھیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیومن رائٹس واچ  نے کہا ہے کہ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ بظاہر عام شہریوں پر اندھا دھند یا غیر متناسب حملہ تھا جو جنگی جرم کے مترادف ہوسکتا ہے۔

“حملوں سے بظاہر شہریوں اور شہری اشیاء کو غیر متناسب نقصان پہنچا۔ جنگی قوانین کی ارادتاً سنگین خلاف ورزیاں جنگی جرائم ہیں جو دانستہ یا لاپرواہی سے کی گئی ہوں۔”

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کی تصاویر کے تجزیئے سے پتا چلا کہ تیل کے ٹینک کم از کم تین دن تک جلتے رہے جس سے ماحولیاتی خدشات پیدا ہوئے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

banner

اسرائیل نے 20 جولائی کو کہا تھا کہ اس کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے قریب حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں تیل کی تنصیبات اور صوبے کے ضلع صلیف میں ایک بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا اور ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ اس میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور کم از کم 80 زخمی ہوئے۔

ایک حوثی ڈرون کے اسرائیل کے اقتصادی مرکز تل ابیب سے ٹکرایا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اس کے ایک دن بعد حدیدہ پر حملہ ہوا۔

حدیدہ جو 2021 سے حوثیوں کے کنٹرول میں ہے، یمنی آبادی کو خوراک اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے اہم ہے جن کا انحصار درآمدات پر ہے۔ یمن کی تجارتی درآمدات کا تقریباً 70 فیصد اور اس کی انسانی امداد کا 80 فیصد بندرگاہ سے گذر کر آتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024