Monday, May 12, 2025, 2:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یمن میں ایک رات میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 امریکی فضائی حملے

یمن میں ایک رات میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 امریکی فضائی حملے

رأس عیسیٰ بندرگاہ اور کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف اپنے فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

 اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکہ نے یمن کے پانچ مختلف صوبوں میں حوثی ٹھکانوں پر 29 فضائی حملے کیے۔

ذرائع کے مطابق ان حملوں میں الحدیدہ صوبے کی رأس عیسیٰ بندرگاہ اور کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو الصلیف کے علاقے میں واقع ہیں۔

اسی طرح جنوبی صنعاء میں امریکی فضائی حملوں میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

banner

ذرائع کے مطابق السواد کے فوجی کیمپ میں حوثیوں کے اسلحے کے گوداموں پر تین حملے کیے گئے۔ ان کے نتیجے میں دار الحکومت صنعاء زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا۔

امریکی لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے مغرب میں واقع بنی مطر ضلع میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر چھ فضائی حملے کیے۔

حوثی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت صنعاء کی شارع الأربعین پر امریکی بم باری کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔

ادھر، صعدہ شہر کے مشرقی علاقوں میں بھی امریکی طیاروں نے حوثی اہداف پر تین حملے کیے۔

واضح رہے کہ15 مارچ 2025 کے بعد سے امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے شروع کیے۔

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو کئی بار نشانہ بنایا ہے۔

29 اپریل کو امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے اعلان کیا کہ امریکہ 15 مارچ سے اب تک یمن میں حوثیوں کے 1000 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024