Friday, June 20, 2025, 6:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فضائی بمباری میں یمن کا آخری ہوائی جہاز بھی تباہ

اسرائیلی فضائی بمباری میں یمن کا آخری ہوائی جہاز بھی تباہ

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں صنعا ایئر پورٹ کے رن وے اور یمنیہ ایئر ویز کے طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی اور یمنی حکام نے بدھ کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی کارروائی میں یمن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود آخری بچ جانے والا ہوائی جہاز بھی تباہ ہو گیا ہے۔

حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیراہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ متعدد اسرائیلی حملوں میں صنعا ایئرپورٹ کے رن وے اور یمنیہ ایئر ویز کے طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایکس پر صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشعیف نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایئرپورٹ پر کھڑے ہوائی جہاز میں سے گہرہ سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ یمنیہ کا آخری فعال ہوائی جہاز تھا۔

حوثی انتظامیہ کے مطابق صنعا ایئرپورٹ پر کمرشل سروسز کا آغاز 17 مئی کو دوبارہ شروع ہوا تھا۔ جبکہ اسے 11 روز قبل اسرائیل کے شدید حملوں میں چھ ہوائی جہازوں کے تباہ ہونے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

banner

اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے دو روز قبل اسرائیل پر دو میزائل داغنے کے بعد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ’ٹھکانوں‘ کو لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’فضائیہ کے طیاروں نے صنعا میں ایئرپورٹ پر حوثیوں کی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور آخری بچا طیارہ تباہ کر دیا ہے۔‘

دوسری جانب یمنیہ کے ایک بیان کے مطابق تباہ ہونے والے جہاز نے عازمین حج کو سعودی عرب لے کر جانا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024