Wednesday, March 19, 2025, 9:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی الیکشنز میں شکست پر فرانس کے صدر نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

یورپی الیکشنز میں شکست پر فرانس کے صدر نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

الیکشنز 30 جون کو کرانے کا اعلان، دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا۔

یورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔

ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو کرانے کا اعلان کیا گیا جبکہ دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا۔

banner

صدر میکرون نے کہا کہ یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے جسے وہ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، ہم آہنگی سے آگے بڑھنے کیلئے فرانس کو واضح اکثریت چاہیے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جو میکرون کی جماعت کو حاصل 15 فیصد ووٹوں سے دو گنا سے بھی زیادہ ہیں جبکہ سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے۔

یورپی الیکشنز میں نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو مرکزی ایشو بنایا تھا، نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 برس کے جورڈن بارڈیلا کر رہے ہیں۔

نیشنل ریلی پارٹی کی لیڈر لاپین نے کہا کہ فرانسیسی عوام نے اعتماد کیا تو وہ قیادت سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024