Thursday, June 12, 2025, 6:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی یونین اور برطانیہ کا روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان

یورپی یونین اور برطانیہ کا روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان

ماسکو کے تیل کے ٹینکروں کے ’ شیڈو فلیٹ’ اور مالیاتی کمپنیاں نئی پابندیوں کی زد میں آئیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین اور برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

لندن اور برسلز نے کہا کہ ان کی نئی پابندیوں کا مرکز ماسکو کے تیل کے ٹینکروں کے ’ شیڈو فلیٹ’ اور مالیاتی کمپنیاں ہوں گی۔

جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفول نے برسلز میں اپنے یورپی یونین کے ہم منصبوں کے ساتھ ایک ملاقات کے موقع پر کہا، ’ ہم نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ہم روس سے ایک چیز کی توقع رکھتے ہیں اور وہ ہے بغیر کسی پیشگی شرط کے فوری جنگ بندی۔’

انہوں نے کہا کہ چونکہ روس نے جنگ بندی قبول نہیں کی تھی تو ہمیں ہمیں ردعمل دینا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے امریکی اتحادیوں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔

banner

یورپی یونین اور برطانیہ کے اعلان کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر لکھا، ’ پابندیاں اہم ہیں، اور میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جو ان پابندیوں کو جنگ کے مرتکب افراد کے لیے مزید ٹھوس بناتا ہے۔

نئی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ روس کبھی بھی ان چیزوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا جنہیں انہوں نے الٹی میٹم قرار دیا۔

پوتن نے ٹرمپ کے ساتھ اپنی کال کے بعد کہا کہ ماسکو مستقبل کے امن معاہدے کے بارے میں یوکرین کے ساتھ ایک یادداشت پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اب گیند کیف کے کورٹ میں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024