Sunday, March 23, 2025, 3:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی یونین نے انتخابی بے ضابطگیوں کی جامع، بروقت تحقیقات کا مطالبہ کردیا

یورپی یونین نے انتخابی بے ضابطگیوں کی جامع، بروقت تحقیقات کا مطالبہ کردیا

لیول پلینگ فیلڈ کی عدم فراہمی پر افسوس ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2024 کے بعد انتخابی بے ضابطگیوں کی جامع اور بروقت تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان میں عام انتخابات پر یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کئی ماہ کی تاخیر کے بعد انتخابات کا انعقاد ہوا۔ بعض رہنما انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، لیول پلینگ فیلڈ کی عدم فراہمی پر افسوس ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے اور انتخابی عمل میں مداخلت پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران کارکنان کی گرفتاریوں پر بھی یورپی یونین نے اظہارِ افسوس کیا۔

ای یو کی جانب سے کہا گیا کہا کہ پاکستان ای یو الیکشن ایکسپرٹ مشن رپورٹ کی سفارشات پرعملدرآمد کرے۔ سیاسی جماعتوں کے رہنما پرتشدد کارروائیوں سے گریزکریں۔

banner

یورپی یونین نے انتخابی عمل میں پرتشدد کاروائیوں کی مذمت کی جبکہ تمام رہنماؤں کو اختلافات کے حل کیلئے پرامن جمہوری رویہ اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

گزشتہ انتخابات کی نسبت اس بار خواتین کے ووٹنگ کی شرح میں اضافےکا یورپی یونین نے خیرمقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024